سوات ایکسپریس وے کے زمین مالکان کو تین ماہ میں ادائیگیاں کرنے کا حکم

سپریم کورٹ آف پاکستان نے سوات ایکسپریس وے زمین کی تعین کرنے والے کمیشن کی قیمت کو مارکیٹ ریٹ کے مطابق درست قرار دیتے ہوئے دارالقضاء سوات کے فیصلے کو برقرار رکھا اور انتظامیہ کو زمین مالکان کو تین ماہ کے اندر تمام ادائیگی کرنے کا حکم دے دیا ۔اس حوالے سے اپیل کی سماعت چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی، جسٹس شکیل احمد اور میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل تین رکنی بنچ نے کی ۔زمین مالکان عمرزمان اور فریدون کی جانب سے دانیال اسد چمکنی ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے ۔انہوں نے عدالت کوبتایا کہ سوات ایکسپریس وے کے لئے انتظامیہ نے 13 نومبر 2018 اور 17 جنوری 2019 کو سیکشن فور کے تحت زمین لی یہ زمین سوات ایکسپریس وے کو پلئی اور دیگر علاقوں سے ملانے کے لئے لی گئی تھی دارالقضاء سوات نے بھی اس حوالے سے انکے حق میں فیصلہ دیا تھا اور قرار دیا تھا کہ کمیشن نے زمین کی قیمت مارکیٹ ریٹ کے مطابق درست مقرر کی ہے اب سوات ایکسپریس وے کے ایم ڈی اور پراجیکٹ دائریکٹر نے اس کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے حالانکہ زمین کے لئے لگائی قیمت درست ہے عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر دارلقضاء کے فیصلے کو درست قرار دیتے ہوئے برقرار رکھا اور انتظامیہ کو زمین کے مالکان کو تین ماہ کے اندر اندر تمام ادائیگیاں کرنے کا حکم دیتے ہوئے اپیل خارج کردی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed