قومی اسمبلی کے ممبر شیرافضل مروت نے ملکی موجودہ صورتحال کے حوالے سے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ ملک کو درپیش سنگین مسائل کے باوجود توجہ پی ٹی آئی کو دبانے پر ہے۔انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا بھر میں عوام احتجاج کے ذریعے اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھاتے ہیں، لیکن پاکستان میں خوف اور دبا کی فضا نے شہریوں کو متاثر کر رکھا ہے۔ان کے مطابق ملک میں غربت، مہنگائی اور دہشت گردی جیسے سنگین مسائل موجود ہیں، تاہم تمام تر توجہ پی ٹی آئی کو دبانے اور عمران خان کو جیل میں رکھنے پر مرکوز ہے۔شیر افضل مروت نے اپنے بیان میں عوامی احتجاج اور حقوق کے لیے آواز اٹھانے کی اہمیت کو اجاگر کیا، اور کہا کہ دنیا کے مختلف ممالک میں شہری اپنے مسائل کے حل اور حقوق کے حصول کے لیے احتجاج کرتے ہیں، لیکن یہاں ایک خوف ما ماحول بنا ہوا ہے، جو شہریوں کو شدید متاثر کر رہا ہے۔انہوں نے ملک کو درپیش مسائل کا ذکر کرتے ہوئے غربت، مہنگائی اور دہشت گردی کو اہم چیلنجز قرار دیا اور سیاسی توجہ کے حوالے سے سوالات اٹھائے۔ان کا کہنا تھا کہ ملک کے اہم عوامی مسائل کے بجائے پی ٹی آئی کو دبانے اور سابق وزیراعظم عمران خان کو جیل میں رکھنے پر توجہ دی جا رہی ہے







