چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ساہیوال میاں محمد خالد عالم نے ضلع ساہیوال میں داخلہ ٹارگٹ کے حصول میں اول پوزیشن حاصل کرنے اور صوبہ بھر میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری ضلع ساہیوال ڈاکٹر احسان الحق اعوان کو تعریفی سرٹیفکیٹ عطا کیا۔ڈاکٹر احسان الحق اعوان نے بطور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری ضلع ساہیوال ضلع میں اول پوزیشن حاصل کی، جبکہ بطور فوکل پرسن صوبہ بھر میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرکے ضلع ساہیوال کے لیے اعزاز حاصل کیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ مدارس وحید اختر جبکہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز منظور الحق، عثمان حمید، رزیہ نذیر اور رضیہ سلطانہ کو بھی داخلہ ٹارگٹ کا سنگِ میل عبور کرنے پر تعریفی سرٹیفکیٹس سے نوازا گیا اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں محمد خالد عالم نے کہا کہ محکمہ تعلیم ساہیوال کے تمام افسران اتھارٹی کو نمایاں مقام دلانے کے لیے شبانہ روز محنت اور بھرپور عزم کے ساتھ اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع ساہیوال کی یہ کامیابی کسی ایک فرد کی نہیں بلکہ پوری ٹیم کی مشترکہ کاوشوں، بہترین ٹیم ورک اور باہمی تعاون کا نتیجہ ہے۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری ساہیوال ڈاکٹر احسان الحق اعوان نے اپنے بیان میں کہا کہ داخلہ ٹارگٹ کے حصول میں ضلع ساہیوال کی یہ نمایاں کامیابی دراصل ٹیم ورک کا ثمر ہے۔ یہ کامیابی تمام ڈی ای اوز، ڈپٹی ڈی ای اوز، اے ای اوز، ہیڈ ٹیچرز اور اساتذہ کرام کی محنت، لگن اور انتھک کاوشوں کی وجہ سے ممکن ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ساہیوال میاں محمد خالد عالم کی مثر قیادت، رہنمائی اور بھرپور تعاون نے بھی اس کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ڈاکٹر احسان الحق اعوان نے کہا کہ محکمہ تعلیم ساہیوال کی پوری ٹیم







