خیبر پختونخوا میں اغوا کی وارداتیں بڑھنے لگیں، صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد علی اغوا ہونے کی اطلاعات زیرگردش ہیں، اور ان کے گھر میں توڑ پھوڑ کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔گزشتہ شب ڈاکٹر امجد علی کے گھر پر نامعلوم افراد کے حملے اور انہیں مبینہ طور پر اغوا کیے جانے کی اطلاع سامنے آئی ہے، اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ نامعلوم ان کے افراد گھر میں داخل ہوئے، توڑ پھوڑ کی اور صوبائی وزیر ہاوسنگ کو زبردستی اپنے ساتھ لے گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کے دیگر سیاسی رہنمائوں میں سابق صوبائی وزیر فضل شکور خان کے مبینہ اغوا، شکیل خان پر قاتلانہ حملے، مردان سے رکن صوبائی اسمبلی عبدالسلام آفریدی کے مبینہ اغوا اور سوات سے رکن اسمبلی سلطان روم کے لاپتہ ہونے کا ذکر کیا گیا ہے۔







