خیبرپختونخوا میں 50لاکھ بچے سکولوں سے باہر ہیں’ حافظ نعیم

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں 50لاکھ، پنجاب میں ایک کروڑ 18لاکھ سے زائد جبکہ سندھ میں 70 لاکھ سے زیادہ بچے سکولوں سے باہر ہیں۔پشاور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ عوام بجلی کے بھاری بلوں اور پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں سے پریشان ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیٹرول کے ہر لیٹر پر 135 روپے ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے، اس لیے جماعت اسلامی نے پیٹرول لیوی کے خلاف تحریک شروع کردی ہے اور اب تعلیم کے حق کے لیے بھی تحریک چلائی جائے گی۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ بھاری ٹیکسز وصول کرنے کے بعد پاکستان کے بچوں کو مفت تعلیم فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ملک میں معیاری تعلیم کی فراہمی کے لیے مثر اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ کوئی بچہ مالی مشکلات کی وجہ سے تعلیم سے محروم نہ رہے۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی نے وقت کی ضروریات کے مطابق بنو قابل پروگرام شروع کیا ہے، جس کے تحت ان کے مطابق ملک بھر اور خیبرپختونخوا میں نوجوانوں کو تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔انہوں نے دعوی کیا کہ پروگرام میں 17 لاکھ سے زائد بچے اور نوجوان 100 فیصد وظائف پر تربیت حاصل کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو جدید مہارتوں سے آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے اور اس مقصد کے لیے مزید پروگرام بھی شروع کیے گئے ہیں۔امیر جماعت اسلامی نے غزہ کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہاں 80 ہزار سے زائد افراد شہید ہوچکے ہیں۔ ان کے مطابق غزہ کے لیے 10 ارب روپے سے زائد کے فنڈز پہنچائے جاچکے ہیں۔حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ غزہ کے طلبہ کو طب سمیت دیگر شعبوں میں تعلیم فراہم کرنے کے لیے بھی کام کیا جا رہا ہے تاکہ متاثرہ فلسطینی نوجوانوں کو تعلیمی مواقع میسر آسکیں۔حافظ نعیم الرحمان نے وزیراعلی پنجاب کے بیانات پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں سن کر ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے انہوں نے پورا پاکستان فتح کرلیا ہو،تعلیم، نوجوانوں کی تربیت اور عوامی مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ مفت اور معیاری تعلیم کے حصول کو یقینی بنانے کے لیے عوامی سطح پر جدوجہد کی جائے گی اور تعلیم کے حق کی تحریک میں عوام کو شریک کیا جائے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed