فرنٹئیر پرنٹرز اینڈ پبلشرز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کی مدت مکمل ہونے پر صوبائی کابینہ تحلیل کردی گئی جبکہ تمام عہدیداروں نے اپنے استعفے جمع کرا دیے۔ ایسوسی ایشن کے آئندہ انتخابات کے انعقاد کے لیے الیکشن کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔ اس موقع پرمیاں محمد اعظم آرائیں کو ایسوسی ایشن کا عبوری صدر منتخب کرلیا گیا، چیف الیکشن کمشنر حاجی مراد حسین حاجی نیاز، اور حاجی شوکت علی پر مشتمل کمیٹی آئندہ انتخابی عمل کی نگرانی کرے گی۔ اجلاس میں سابق صدر ظفر الرحمن خٹک، جنرل سیکرٹری سلیم الرحمن ہمدرد، سرپرست اعلی فخر الزمان سمیت دیگر کابینہ ممبران شاذ اللہ، مشتاق خلیل، طاہر ایڈووکیٹ، راجہ خاور، حفیظ احمد، عزیز الرحمن، ضیا الدین عاجز، محمد آصف اور محمد جاوید نے شرکت کی۔ کابینہ کی مدت مکمل ہونے کے بعد تمام عہدیداروں کے استعفوں اور صوبائی کابینہ کی تحلیل کے ساتھ نئے انتخابات کی تیاریوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔ الیکشن کمیٹی آئندہ انتخابات کے انعقاد کے لیے ضروری امور کی نگرانی کرے گی، جس کے نتیجے میں ایسوسی ایشن کی نئی کابینہ منتخب کی جائے گی۔







