فیصل آباد میں گھریلو جھگڑے پر فائرنگ، بھابی اور بھتیجی قتل

فیصل آباد: خالد آباد میں گھریلو جھگڑے کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں دو خواتین جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔ جاں بحق ہونے والی خواتین میں ملزم کی بھابی اور بھتیجی شامل ہیں، جبکہ زخمی شخص ملزم کا بھائی ہے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے کے بعد زخمی شخص کو طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر سینئر پولیس افسران اور فرانزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جہاں سے شواہد اکٹھے کیے گئے۔

دوسری جانب آئی جی پنجاب عبدالکریم نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ انہوں نے سی پی او فیصل آباد کو فائرنگ میں ملوث ملزم کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں اور واقعے میں ملوث شخص کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

سی پی او فیصل آباد کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور اس کی تلاش جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو جلد گرفتار کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed