9 مئی ریڈیو حملہ کیس کی سماعت 13 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی

پشاور کی انسدادِ دہشتگردی عدالت میں 9 مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس کی سماعت 13 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔اے ٹی سی جج ولی محمد نے کیس کی سماعت کی، جس دوران تفتیشی افسر خوشحال خان عدالت میں پیش ہوئے اور چالان جمع کرانے کے لیے مزید وقت کی استدعا کی، جسے عدالت نے منظور کر لیا۔ پراسیکیوشن کے مطابق 9 مئی 2023 کو ریڈیو پاکستان پشاور کی عمارت کو آگ لگائی گئی تھی جس میں پولیس نے پی ٹی آئی کے موجودہ اور سابقہ ارکان اسمبلی سمیت 80 سے زائد ملزمان کو نامزد کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ریڈیو پاکستان کی درخواست پر یو ایس بی تصدیق کے لیے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی اور نادرا کو بھیجی گئی ہے، جبکہ پروگریس رپورٹ میں وزیراعلی، تیمور سلیم، کامران بنگش، عرفان سلیم اور عامر چمکنی کو بھی نامزد کیا گیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed