لوئر دیر میں ایچ پی وی ویکسی نیشن مہم کیلئے انتظامات مکمل

ڈپٹی کمشنر لوئر دیر بشارت احمد کی زیرِ صدارت سروائیکل کینسر سے بچا کے لیے HPV ویکسینیشن مہم کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈی ایچ او ڈاکٹر شیر خان آفریدی، ای پی آئی کوارڈینیٹر ڈاکٹر ناصر رحیم، ڈپٹی ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر نجیب اللہ، محکمہ تعلیم سمیت تمام متعلقہ محکموں کے سربراہان اور علما کرام نے شرکت کی، اجلاس کو ڈاکٹر ناصر رحیم نے بتایا کہ کہ ضلع لوئر دیر میں 9 سے 14 سال تک کی بچیوں کو HPV ویکسین لگانے کی مہم کے لیے مائیکرو پلان مکمل کر لیا گیا ہیجبکہ فیلڈ ویری فکیشن بھی 100 فیصد مکمل ہے۔اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ویکسینیشن مہم سکولوں، مدارس، مساجد اور گھر گھر جا کر چلائی جائے گی جبکہ یونین کونسل کی سطح پر مہم کی نگرانی کی جائے گی۔اس مقصد کے لیے سکولوں سے مطلوبہ ڈیٹا بھی حاصل کر لیا گیا ہے۔فوکل پرسن ڈاکٹر ناصر رحیم نے بتایا کہ مہم کے دوران پہاڑی علاقوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی تاکہ کوئی علاقہ ویکسینیشن سے محروم نہ رہے۔ عوام میں آگاہی کے لیے سوشل موبلائزرز کے ذریعے مہم بھی شروع کر دی گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر بشارت احمد نے ہدایت کی کہ مہم میں نجی تعلیمی اداروں اور ان کی گاڑیوں کو بھی مثر انداز میں شامل کیا جائے تاکہ ویکسینیشن کا ہدف حاصل کیا جا سکے۔اجلاس میں HPV ویکسین سے متعلق افواہوں اور غلط معلومات کی روک تھام کے لیے محکمہ صحت کی میڈیا فوکل پرسن جو میڈیا کو باقاعدہ بریفنگ فراہم کرے گا۔ حکام کے مطابق مہم کے حوالے سے مستند معلومات کے لیے فوکل پرسن کی جانب سے جاری کردہ معلومات کو ہی مصدقہ تصور کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed