بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سے ملاقات کی درخواست دائر

بانی پی ٹی آئی کی نظربند بہنوں سے اہل خانہ اور قانونی ٹیم کی ملاقات کی فراہمی کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ یہ قانونی چارہ جوئی ڈاکٹر عظمیٰ خان کے شوہر احد خان کی جانب سے کی گئی، جس میں موقف اپنایا گیا کہ ڈاکٹر عظمیٰ اور ان کی دونوں بہنوں کو حبس بے جا میں رکھا گیا ہے اور ان تک کسی بھی نوعیت کی رسائی ممکن نہیں بنائی جا رہی۔

درخواست گزار کے مطابق تینوں بہنوں کو ضروری اور معمول کی ادویات سمیت دیگر بنیادی اشیاء پہنچانے کی بھی اجازت نہیں دی جا رہی۔ احد خان نے موقف اختیار کیا کہ متعلقہ حکام کو ملاقاتوں سے متعلق متعدد درخواستیں دی جا چکی ہیں تاہم ان پر کوئی عملدرآمد نہیں ہوا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ معمر خواتین کو اس طرح سخت قید و بند میں رکھنا بالکل غیر قانونی اور ناانصافی پر مبنی عمل ہے۔

متن کے مطابق ٹرائل کورٹ کی جانب سے خواتین کی ایسی ہی درخواست کو پہلے ہی رد کیا جا چکا ہے۔ جس کے بعد اب عالیہ عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ڈاکٹر عظمیٰ اور ان کی بہنوں تک فیملی اور وکلاء کو فوری رسائی فراہم کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed