ویپنگ کے فلیورنگ کیمیکلز جوڑوں کے لیے نقصان دہ قرار

ایک تازہ امریکی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ الیکٹرانک سگریٹ (ویپ) میں استعمال ہونے والے فلیورنگ کیمیکلز جوڑوں اور کارٹیلیج (کرکری ہڈی) کی صحت کو شدید نقصان پہنچا سکتے ہیں، خواہ ان میں نکوٹین شامل ہو یا نہ ہو۔امریکی ریاست نیوجرسی کی سیٹون ہال یونیورسٹی کے محققین کی جانب سے کیے گئے اس مطالعے میں خاص طور پر دارچینی (Cinnamon) اور مینتھول (Menthol) کے ذائقوں کو انتہائی نقصان دہ پایا گیا ہے۔ تجربات کے دوران ان فلیورنگ کیمیکلز نے اے ٹی ڈی سی ۵ (ATDC5) کارٹیلیج خلیوں کو نہ صرف ختم کیا بلکہ ان کی صحت مند ٹشوز بنانے اور ان کی دیکھ بھال کرنے کی صلاحیت کو بھی شدید متاثر کیا۔ اس کے نتیجے میں خلیوں کے اندر سوزش اور سوجن پیدا ہوئی اور وہ حیاتیاتی عمل متحرک ہو گئے جو ٹشوز کی ٹوٹ پھوٹ کا باعث بنتے ہیں۔تحقیق کی شریک مصنفہ اور یونیورسٹی کی ایسوسی ایٹ پروفیسر جیسیکا کوٹریل نے نتائج پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ای سگریٹ کے فلیورنگ کیمیکلز کو محض بے ضرر اجزا سمجھنا بڑی بھول ہے۔ نکوٹین کے بغیر بھی یہ کیمیکلز خلیوں کے میٹابولزم، جین ایکسپریشن اور سوزش کے نظام کو متاثر کر سکتے ہیں، جس کے بعد انسان کے عضلاتی و ہڈیوں کے نظام پر ویپنگ کے اثرات کا مزید باریک بینی سے جائزہ لینا ضروری ہو گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed