مذاکرات ناکام ‘سیاسی استحکام کا موقع ضائع ہوا, شوکت یوسفزئی

پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے سیکرٹری اطلاعات شوکت یوسف زئی نے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کی ناکامی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بیرسٹر گوہر اور ان کی مذاکراتی ٹیم نے آخری وقت تک بات چیت کو کامیاب بنانے کی کوشش کی، تاہم حکومت نے سیاسی استحکام لانے کا ایک اہم موقع ضائع کر دیا۔شوکت یوسف زئی نے کہا کہ تحریک انصاف کے مطالبات آئینی اور قانونی ہیں اور حکومت کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت دینی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ضد اور انا سے ملک نہیں چلتے، جبکہ گورنر راج یا ایمرجنسی کے نفاذ سے حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں۔پی ٹی آئی رہنما نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سمیت دیگر متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے درمیان مشترکہ پالیسی بنانے پر زور دیا۔ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی جیسے اہم معاملے پر تمام فریقوں کو مل کر حکمت عملی وضع کرنی چاہیے۔پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے سیکریٹری اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ لانگ مارچ ملتوی نہیں ہوگا ، اور 4 اکتوبر ہی کو ہوگا اور وزیراعلی خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی جنوبی اضلاع سے آنے والے قافلے کی قیادت کریں گے۔شوکت یوسفزئی کے مطابق مختلف اضلاع سے آنے والے قافلے صوابی میں جمع ہوں گے، جہاں وزیراعلی سہیل آفریدی آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ پرامن ہوگا اور کارکنوں کو کسی قسم کا اسلحہ، غلیل، ڈنڈے یا پتھر ساتھ نہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔شوکت یوسفزئی کے مطابق وزیراعلی سہیل آفریدی 4 اکتوبر کو جنوبی اضلاع سے پی ٹی آئی لانگ مارچ کی قیادت کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ جنوبی ریجن کا قافلہ 7 اکتوبر کو صبح 11 بجے پشاور سے صوابی روانہ ہوگا، جبکہ چارسدہ، نوشہرہ، مردان، مہمند اور مالاکنڈ ڈویژن کے قافلے 8 اکتوبر کو مرکزی قافلے میں شامل ہوں گے۔ان کے مطابق مالاکنڈ ڈویژن کا قافلہ جنید اکبر خان کی قیادت میں 8 اکتوبر کو چکدرہ سے روانہ ہوگا، جبکہ شانگلہ، کوہستان اور ہزارہ ڈویژن کے قافلے سی پیک کے راستے صوابی پہنچیں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed