پاک افغان جوائنٹ چیمبر کا اجلاس، تجارتی تعلقات پر اہم مشاورت

پاک افغان جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا اجلاس زوم کے ذریعے منعقد ہوا، جس کی خیبر پختونخوا سے صدارت سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایگزیکٹو کمیٹی رکن اور پاک افغان جوائنٹ چیمبر کے سینئر نائب صدر ضیا ء الحق سرحدی نے کی۔اجلاس میں پاک افغان جوائنٹ چیمبر کے نومنتخب سینئر نائب صدر انجینئر سید محمود، ڈائریکٹر پاک افغان جوائنٹ چیمبر فاروق احمد، سرحد چیمبر کے سابق سینئر نائب صدر اور نومنتخب ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن شاہد حسین نے شرکت کی۔

اس موقع پر سرحد چیمبر کے صدر جنید الطاف، سینئر نائب صدر محمد ندیم، نائب صدر صابر احمد بنگش اور دیگر شرکا نے پاک افغان جوائنٹ چیمبر کے نومنتخب سینئر نائب صدر انجینئر سید محمود کو مبارکباد پیش کی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اجلاس میں پاک افغان تجارتی تعلقات، دوطرفہ تجارت کے فروغ اور کاروباری برادری کو درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے مختلف امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed