گورنرفیصل کنڈی نے پولیس ایکٹ کو غیر آئینی قرار دیدیا

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ کابینہ نے جو پولیس ایکٹ منظور کیا وہ غیر آئینی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ میرے پاس جب ایکٹ آئے گا منظور نہیں کروں گا، اس پر اعتراض لگاؤں گا، گورنر ہو یا وزیراعلیٰ، کوئی غلط اقدام نہیں اٹھا سکتا۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے وہ چاہتے ہیں آئی جی اور پولیس کو تابع کریں، پی ٹی آئی کا بیانیہ تھا پولیس غیر سیاسی ہوگی، یہ چاہتے ہیں پولیس ہماری غلام ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ صدر مملکت اور وفاقی حکومت سمجھتی ہے کہ گورنر راج لگایا جائے تو پھر کسی بات کی ضرورت نہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed