شہید کانسٹیبل فضل احمد کی نماز جنازہ سرگودھا میں ادا

پنجاب پولیس سرگودھا کے شہید کانسٹیبل فضل احمد کی نماز جنازہ پولیس لائنز سرگودھا میں ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں ممبران پنجاب اسمبلی، ڈی پی او سرگودھا توقیر محمد نعیم، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران، سول سوسائٹی کے نمائندگان اور پولیس افسران و اہلکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

نماز جنازہ کے موقع پر شہید کے جسد خاکی کو پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی، جبکہ ڈی پی او سرگودھا توقیر محمد نعیم نے پھولوں کی چادر چڑھائی۔ شرکاء نے شہید کے بلند درجات اور اہلخانہ کے صبر و استقامت کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔

اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا توقیر محمد نعیم نے کہا کہ شہید کے ورثاء پولیس خاندان کا حصہ ہیں اور انہیں کبھی تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس فورس کا ہر جوان جرات، عزم اور حوصلے کی علامت ہے، جبکہ ہر شہید کی قربانی محکمہ پولیس کے مشن کو مزید مضبوط بناتی ہے۔

تقریب میں شہید کانسٹیبل فضل احمد کی خدمات اور قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور ان کے اہلخانہ کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed