سی سی پی او پشاور کا تھانہ پشتخرہ میں کانسٹیبلری بیرک کا افتتاح

انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید کے وژن اور احکامات کی روشنی میں پشاور پولیس کے افسران و اہلکاروں کی فلاح و بہبود اور انہیں بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد نے تھانہ پشتخرہ میں پولیس اہلکاروں کے لیے تعمیر نو کی گئی کانسٹیبلری بیرک کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر سی سی پی او نے کہا کہ پولیس افسران و اہلکاروں کی فلاح و بہبود، بہتر رہائشی سہولیات کی فراہمی اور ان کے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ وہ سازگار ماحول میں اپنے فرائض منصبی مزید بہتر انداز میں انجام دے سکیں۔

انہوں نے تھانہ پشتخرہ میں سکیورٹی انتظامات اور جاری تعمیراتی کام کا تفصیلی جائزہ لیا اور پولیس افسران کو ہدایت کی کہ موجودہ حالات کے پیش نظر ہمہ وقت چوکس رہیں، سکیورٹی اقدامات پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنائیں اور اپنے فرائض پوری ذمہ داری، پیشہ ورانہ مہارت اور جانفشانی کے ساتھ انجام دیں۔

اس موقع پر ایس پی کینٹ ڈویژن محمد جنید کھرل اور ڈی ایس پی پشتخرہ سرکل عمر آفریدی بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed