پشاور کے سی سی پی او ڈاکٹر میاں سعید احمد نے تھانہ پشتخرہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ڈسٹرکٹ ریزولیوشن کمیٹی (ڈی آر سی) کے ممبران سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے
سائلین کے مسائل سنے اور ان کے فوری و شفاف حل کے لیے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں۔
فریقین اور علاقہ مشران نے تنازعات کے پرامن حل پر پولیس کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے سی سی پی او کا شکریہ ادا کیا۔ ڈاکٹر میاں سعید احمد نے کہا کہ ڈی آر سی کا مقصد
شہریوں کو بروقت انصاف فراہم کرنا، تنازعات کا حل نکالنا اور معاشرتی امن کو فروغ دینا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پشاور پولیس شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور عوامی اعتماد کو مزید مضبوط بنانے کے لیے شفافیت اور انصاف کو یقینی بنایا جائے گا۔







