پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا نے اپنی جعلی اے آئی ویڈیو سامنے آنے پر شدید ناراضی کا اظہار کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اے آئی سے تیار کردہ ویڈیو میں جنت مرزا کو ایک نامعلوم شخص کے ساتھ دکھایا گیا ہے، جبکہ ویڈیو کے پس منظر میں گانا ’اچھی لگتی ہو‘ چل رہا ہے۔
جنت مرزا نے یہ ویڈیو اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ کسی کی اجازت کے بغیر اس کا چہرہ استعمال کرکے اس طرح کی ویڈیوز بنانا انتہائی تشویشناک ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج ان کا چہرہ استعمال کیا گیا ہے، لیکن مستقبل میں کسی دوسری لڑکی کی تصاویر کا بھی غلط استعمال ہوسکتا ہے۔
ٹک ٹاکر کا کہنا تھا کہ وہ خود سوشل میڈیا پر مسلسل متحرک رہتی ہیں، اس کے باوجود ایسی ویڈیو دیکھ کر انہیں شدید پریشانی ہوئی۔ ان کے مطابق ان لڑکیوں کے لیے صورتحال مزید تشویشناک ہوسکتی ہے جو سوشل میڈیا پر موجود بھی نہیں اور ان کی تصاویر کے غلط استعمال سے انہیں لاعلم رکھا جاسکتا ہے۔
جنت مرزا نے واضح کیا کہ اس طرح کی ویڈیوز کو محض مذاق سمجھنا درست نہیں، کیونکہ کسی کی شناخت اور چہرے کو بغیر اجازت استعمال کرنا سنگین تشویش کا باعث بن سکتا ہے۔







