مردان’ فضل شکور کے بعد ایم این اے فضل محمد خان بھی لاپتہ ہوگئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے رکن قومی اسمبلی فضل محمد خان کو مردان رنگ روڈ پر رشکئی انٹرچینج کے قریب سے نامعلوم افراد کی جانب سے مبینہ طور پر اغوا کیے جانے کی اطلاع ہے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے دعوی کیا ہے کہ فضل محمد خان کو نامعلوم افراد اپنے ساتھ لے گئے، تاہم واقعے سے متعلق مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔ممبر قومی اسمبلی کی گاڑی رشکئی انٹر چینج کے قریب رنگ روڈ پر ملی ہے ۔واقعے کی سرکاری سطح پر تصدیق اور اغوا کے محرکات سے متعلق معلومات سامنے آنا باقی ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed