چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی سے ملاقات کی جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال، اپوزیشن جماعتوں کے باہمی تعاون اور آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔دونوں رہنمائوں نے علیمہ خان، عظمی خان اور نورین نیازی کی گرفتاریوں کی شدید مذمت کی، سیاسی رہنمائوں و کارکنان کو ہراساں کرنے اور گرفتاریوں پر بھی شدید مذمت کا اظہار کیا۔ملاقات میں سیاسی سرگرمیوں کے خلاف جاری اقدامات پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔اعلامیے کے مطابق 27 ستمبر کے لانگ مارچ کے حوالے سے بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، اپوزیشن اتحاد کے مطابق مارچ مکمل طور پر پرامن ہوگا اور جمہوری و آئینی حقوق کے لیے ہوگا۔رہنمائوں نے کہا کہ مارچ کے حتمی دن کا فیصلہ ہم خود کریں گے کہ کب آنا ہے۔







