سونا چوری ‘ نامزد خواتین کی عبوری ضمانت منظور’ گرفتار نہ کرنیکا حکم

ایڈیشنل سیشن پشاور رفیع اللہ نے گھر سے لاکھوں روپے مالیت کا سونا چوری کرنے کے الزام میں نامزد خواتین ملزمان کی عبوری ضمانت منظور کرکے انکی گرفتاری سے روک دیا، ملزمان کی جانب سے کیس کی پیروی وقاص عظیم خان اور شیما جہانگیر ایڈووکیٹس نے کی۔ استغاثہ کے مطابق نامزد خواتین پرا لزام ہے کہ وہ تھانہ فقیر آباد کی حدود میں گھریلو کام کاج کرتے ہیں ، نوستمبر کو گھر میں کوئی موجود نہیںتھاکہ اس دوران دونوں خواتین نے گھر سے تین تولہ سونا چوری کرلیا، جس پر گھر کے مالک کی مدعیت میں خواتین کے خلاف دفعہ 380کے تحت مقدمہ درج کرلیا، نامزد خواتین ملزمان نے گرفتاری سے بچنے کیلئے عبوری ضمانت کی درخواست دائر کررکھی تھی، گزشتہ روز کیس کی سماعت مکمل ہوئی،عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر دونوں نامزد خواتین کی عبوری ضمانت کی درخواست منطور کرتے ہوئے پولیس کوان کی گرفتار ی سے روک لیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed