لوئر دیر میں اراضی تنازعہ پر فائرنگ’ 2 بھائی جاں بحق’2 زخمی

لوئر دیر ، رباط کے علاقے غوزانو بانڈہ میں اراضی کے تنازعہ پر دو فریقین کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں دو بھائی جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے مبینہ طور پر دوہرے قتل میں ملوث دو ملزمان کو واردات کے صرف دو گھنٹے کے اندر گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق گزشتہ شب تقریبا 8 بجے تھانہ خال کی حدود غوزانو بانڈہ رباط میں باز محمد ولد سید علی اور بادام ولد سید علی کے خاندانوں کے درمیان اراضی کے تنازع پر لڑائی جھگڑا ہوا، جس کے دوران دونوں فریقین کی جانب سے ایک دوسرے پر فائرنگ کی گئی۔فائرنگ کے نتیجے میں باز محمد اور اس کا بیٹا لطیف زخمی ہوگئے، جبکہ دوسرے فریق سے بادام کے بیٹے مطیع اللہ اور نیاز بادشاہ جان بحق ہو گئے،واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او لوئر دیر سید طلال احمد شاہ نے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کیے۔ ڈی ایس پی تیمرگرہ اختر علی، ایس ایچ او خال نذیر بادشاہ اور دیگر اہلکاروں پر مشتمل خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دی گئی۔پولیس کے مطابق ٹیم نے ٹیکنیکل بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر دوہرے قتل میں ملوث دو ملزمان فیاض اور لطیف ولد باز محمد کو واردات کے دو گھنٹے کے اندر گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے مبینہ آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا ہے، ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعے کی وجہ درختوں کی کٹائی پر ہونے والی تلخ کلامی اور سابقہ عناد بتایا جا رہا ہے، تاہم پولیس کی جانب سے مزید تفتیش اور شواہد اکٹھے کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ڈی پی او لوئر دیر سید طلال احمد شاہ نے واقعے کی مکمل، شفاف اور میرٹ پر تفتیش یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed