بٹگرام پولیس کی کارروائی، ٹرانسفارمر چوری گینگ کے 5 ارکان گرفتار

بٹگرام پولیس نے ٹرانسفارمر چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سرغنہ سمیت پانچ اہم ارکان کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی ڈی پی او بٹگرام قمر حیات خان (پی ایس پی) کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری مہم کے تحت کی گئی۔

پولیس کے مطابق ڈی ایس پی سرکل بٹگرام ستار خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ کوزہ بانڈہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کی، جس کے دوران ٹرانسفارمر چوریوں میں ملوث گینگ کا سراغ لگا کر پانچ ملزمان کو حراست میں لیا گیا۔

گرفتار ملزمان میں عدنان ولد مختار عرف شنگ سکنہ کنڈر بٹگرام، حیات اللہ ولد منتظر سکنہ کیار گلی، سیف الاسلام ولد امین سکنہ ارغشوڑی، ثاقب خان ولد یوسف خان سکنہ شنگلی پائیں اور جنت گل ولد اللہ گل سکنہ بیلہ گاندھیاں مانسہرہ شامل ہیں۔

پولیس نے کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے مسروقہ سامان اور فروخت شدہ مال کی رقم بھی برآمد کر لی۔ حکام کے مطابق گرفتار افراد سے مزید تفتیش جاری ہے اور ٹرانسفارمر چوری کی وارداتوں کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دوران تفتیش مزید اہم انکشافات متوقع ہیں، جبکہ ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔https://i.pinimg.com/736x/7c/c9/25/7cc925becce205d8cdcf8d303bc76ddc.jpg

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed