میرا صوبہ، میرا پانی نہ کریں، بڑے صوبے کی وزیرِ اعلیٰ کا بڑا دل ہونا چاہیے، فیصل کنڈی

گورنرخیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیان پر اپنے ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا صوبہ میرا پانی نہ کریں، بڑے صوبے کی وزیراعلی کا بڑا دل ہونا چاہیے۔فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام مہنگائی سے پس رہے ہیں، حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کرے۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے ہمارے صوبے سے متعلق جو بیان دیا اس سے متفق نہیں، یہ صوبہ آپ کو تیل اور گیس دیتا ہے، پانی کا حصہ آپ استعمال کر رہے ہیں، اس سب کے بعد بھی آپ کہتے ہیں کہ ہمیں خیبر پختون خوا سے خطرہ ہے۔گورنر خیبر پختون خوا نے کہا کہ ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں، ہمارے نوجوانوں کی قربانیاں کہاں جائیں گی؟ مریم نواز صوبائیت کو ہوا نہ دیں بلکہ وفاق کو مضبوط کریں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں نے کرکٹ میں نام روشن کیا، آپ کے نوجوانوں نے کہاں نام روشن کیا؟فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ میرے کسی سے مذاکرات نہیں ہو رہے، جن کے ہو رہے ہیں ان کا مجھے نہیں پتہ، اگر پارلیمنٹ اور اسمبلی چاہے کہ نئے صوبے بننے چاہئیں تو بن جائیں، ریفرنڈم اس وقت ہوتا ہے جب اسمبلیاں نہیں ہوتیں، جمہوری دور میں ایسا نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ جماعتِ اسلامی نے پرامن احتجاج کیا، ہم ان کے ساتھ ہیں، جماعتِ اسلامی بلاول بھٹو سے مذاکرات کرے گی۔گورنر خیبر پختون خوا نے کہا کہ پی ٹی آئی والیالٹے بھی لٹک جائیں پھر بھی ان کے بانی باہر نہیں آئیں گے، بانی پی ٹی آئی اپنی سزا پوری کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کنٹینرز سیکیورٹی کے لیے لگائے گئے ہیں، قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف کارروائی ہو گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed