27 ستمبر کو پرامن لانگ مارچ اور احتجاج کریں گے,بیرسٹر گوہر

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے پشاور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان اور وفاقی آئینی عدالت کی جانب سے ایک دوسرے کو کیسز بھیجنے کا عمل انتہائی افسوسناک ہے، اور اس طرح کا فیصلہ تو ایک عام پنچائیت بھی کر سکتی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ملک میں حقیقی معاشی استحکام تبھی ممکن ہے جب تمام سیاسی و معاشی تمام طبقات کو یکساں مواقع فراہم کیے جائیں۔بیرسٹر گوہر نے پنجاب میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور اراکینِ اسمبلی کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک صوبے کے منتخب وزیراعلیٰ کو پولیس وین میں بٹھا کر چوک پر چھوڑنا انتہائی غیر مناسب اور جمہوریت کے خلاف ہے۔ پنجاب میں پی ٹی آئی کے کارکنوں پر پابندیوں اور گھروں پر چھاپوں کے باوجود عوامی ردِعمل اور سڑکوں پر نکلنے کو انہوں نے خوش آئند قرار دیا۔پی ٹی آئی چیئرمین نے اعلان کیا کہ ان کی پارٹی 27 ستمبر کو پرامن انصاف مارچ کرے گی جس کے لیے پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے کارکنوں اور رہنماؤں کو واضح ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے تمام اپوزیشن جماعتوں سے اس احتجاج میں ساتھ دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ان کا مارچ پرامن اور بغیر کسی اشتعال انگیزی کے ہوگا جس میں لوگ اپنے آئینی حقوق کے لیے آواز اٹھائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed