نجی تعلیمی اداروں کے لیے فیڈرل بورڈ سے الحاق کی راہ ہموار ہونے لگی

خیبرپختونخوا کے نجی تعلیمی اداروں کے لیے فیڈرل بورڈ سے الحاق کی راہ ہموار ہونے لگی، پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک کے مطالبے پر وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے خصوصی ریلیف پیکیج اور سہولیات کی فراہمی کے لیے فوری فزیبلٹی رپورٹ طلب کرلی۔پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک PENخیبرپختونخوا کے صوبائی صدر محمد سلیم خان کی قیادت میں وفد نے وفاقی وزیر تعلیم سے اسلام آباد میں ان کے دفتر میں ملاقات کی، جس میں صوبے کے نجی تعلیمی اداروں کو فیڈرل بورڈ سے الحاق کے لیے درپیش مسائل اور دیگر معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضی جاوید عباسی، PEN کے ملک ایاز اور سینئر ممبر راشد سلیم خان بھی موجود تھے، جبکہ سیکرٹری فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے وفاقی وزیر کی معاونت کی۔وفد نے وفاقی وزیر تعلیم سے مطالبہ کیا کہ خیبرپختونخوا کے نجی تعلیمی اداروں کے لیے فیڈرل بورڈ میں خصوصی کانٹر قائم کیا جائے اور الحاق کے خواہشمند اداروں کو خصوصی ریلیف پیکیج فراہم کیا جائے۔وفاقی وزیر تعلیم نے سیکرٹری فیڈرل بورڈ کو ہدایت کی کہ اس حوالے سے فوری طور پر فزیبلٹی رپورٹ تیار کرکے دو روز میں پیش کی جائے، جبکہ مجوزہ پیکیج کی منظوری کے لیے معاملہ وزیراعظم کے سامنے رکھنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔PEN خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر محمد سلیم خان نے وفاقی وزیر کو بتایا کہ پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک صوبے کی سب سے بڑی اور واحد رجسٹرڈ نجی تعلیمی تنظیم ہے، جس سے ہزاروں نجی تعلیمی ادارے وابستہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فیڈرل بورڈ کے شفاف اور معیاری امتحانی نظام کے باعث صوبے کے بڑی تعداد میں نجی تعلیمی ادارے اس سے الحاق کے خواہاں ہیں۔اس موقع پر مرتضی جاوید عباسی نے بھی نجی تعلیمی اداروں کے مطالبات کی حمایت کرتے ہوئے وفاقی وزیر سے اس معاملے پر فوری اقدامات کی درخواست کی۔وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے فروغِ تعلیم میں خیبرپختونخوا کے نجی تعلیمی اداروں کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ وزیراعظم پاکستان سے اپنی آئندہ ملاقات میں صوبے کے نجی تعلیمی اداروں کے مطالبات سے انہیں آگاہ کریں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed