سرجانی ٹائون میں خاتون اور اس کے 3 بچوں کے قتل کا معمہ حل ہوگیا جس میں قاتل مقتولہ کا قریبی رشتے دار نکلا۔پولیس کے مطابق سرجانی ٹان میں خاتون اور اس کے تین بچوں کے قتل میں مقتولہ کی نند کا شوہر (نندوئی)ملوث نکلا جسے تدفین کے بعد خاتون کے گھر سے ہی گرفتار کیا گیا۔ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ کے مطابق ملزم نے مقتولہ سے زیادتی کی کوشش کی، مزاحمت پر پہلے خاتون اور اس کی کمسن بیٹی کو قتل کیا اور پھر مدرسے سے واپس آنے والے دونوں بچوں کو بھی قتل کردیا تاکہ وہ کسی کو واقعے کے بارے میں نہ بتاسکیں۔عرفان بلوچ نے بتایا کہ ملزم نے قتل کے لیے سریا استعمال کیا اور گھر واپس جاتے ہوئے اسے نالے میں پھینک دیا، ملزم سے آلہ قتل برآمد کرلیا گیا ہے جب کہ مقتولہ کے موبائل فون کی تلاش جاری ہے۔ڈی آئی جی ویسٹ کا کہنا ہیکہ ملزم نے واردات کو ڈکیتی کا رنگ دینے کی بھی کوشش کی۔







