پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تھانہ نیلور کی حدود سے پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ اپوزیشن اتحاد ‘تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان’ کے ترجمان اخوانزادہ حسین یوسفزئی نے پی ٹی آئی رہنما کی گرفتاری کی باقاعدہ تصدیق کر دی ہے۔اخوانزادہ حسین یوسفزئی کے مطابق سلمان اکرم راجہ اشتیاق ستی کے جنازے میں شرکت کی غرض سے کوٹلی ستیاں گئے تھے۔ وہ جنازے میں شرکت کے بعد واپس لوٹ رہے تھے کہ تھانہ نیلور کے حدود میں پولیس نے انہیں روک کر گرفتار کر لیا۔پی ٹی آئی رہنما کی ناگہانی گرفتاری پر پارٹی رہنماؤں اور اپوزیشن اتحاد کی جانب سے شدید ردِعمل اور تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ پولیس یا مقامی انتظامیہ کی جانب سے سلمان اکرم راجہ کی گرفتاری کی وجوہات یا ان پر درج مقدمات کے حوالے سے فی الحال کوئی باضابطہ تفصیلی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔







