پشاور ہائیکورٹ نے کوہستان مالیاتی سکینڈل میں گرفتار سرکل آفسر اینٹی کرپشن نصیرالدین بابر کی ضمانت پر رہائی کے لئے دائر درخواست منظور کرتے ہوئے ملزم کو ضمانت پر رہا کرنے کے احکامات جاری کردیئے کیس کی سماعت جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس بابر ستار پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی ۔عدالت ملزم کے وکیل اشفاق احمد داودزئی جبکہ پراسیکیوٹر نیب پیش ہوئے۔ وکیل نے عدالت کوبتایا کہ ملزم پر الزامات بے بنیاد ہیں،نیب جن ٹرانزیکشن کی بات کررہا ہے اسکے موکل کا اس کے ساتھ کوئی لنک نہیں ہے نیب نے ابھی تک ریفرنس بھی فائل نہیں کیا ہے اس لئے ملزم کو زیادہ عرصہ تک جیل میں بند نہیں رکھا جا سکتا اس کی ضمانت کے لئے دائر درخواست منظور کی جائے نیب کے وکیل نے عدالت کوبتایا کہ ملزم کو کوہستان سکینڈل میں اختیارات کے مبینہ غلط استعمال پر گرفتار کیا گیا جس نے سکینڈل کے مرکزی ملزم قیصر اقبال سے مالی فوائد حاصل کیے اس کے اکاؤنٹ میں 60 ملین روپے ٹرانزیکشن ہوئی ہے۔عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد ملزم کی ضمانت درخواست منظور کرلی۔







