پشاور پولیس مقابلے میں 13 مقدمات کے مطلوب دو ملزمان ہلاک

ویب ڈیسک: پشاور کے علاقے بھانہ ماڑی میں پولیس مقابلے کے دوران 13 سنگین مقدمات میں مطلوب دو ملزمان ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق کارروائی کے بعد ملزمان کے قبضے سے مبینہ مسروقہ رقم، اسلحہ اور ایک موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔

پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان کی شناخت شاکر ولد لعل محمد اور عثمان ولد فضل غنی کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں کو ایک انتہائی مطلوب گینگ کا حصہ قرار دیتے ہوئے پولیس نے بتایا کہ ان کے خلاف ڈکیتی، راہزنی، قتل، اقدام قتل اور پولیس پر حملوں سمیت 13 مقدمات درج تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سول کوارٹر روڈ پر ایک صراف سے ایک کروڑ 78 لاکھ روپے لوٹنے کے مقدمے میں بھی مطلوب تھے۔ پولیس کو ان کی موجودگی کی اطلاع قبرستان غازی بابا لارہ میں ملی، جس کے بعد ٹیم نے وہاں کارروائی کی۔

پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران ملزمان نے اہلکاروں پر فائرنگ کی، جس پر جوابی کارروائی کی گئی اور دونوں ملزمان ہلاک ہوگئے۔

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے 68 لاکھ روپے کی مبینہ مسروقہ رقم، ایک کلاشنکوف، ایک پستول اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقابلے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن اور تفتیش جاری ہے، جبکہ ہلاک ملزمان کے خلاف درج مقدمات اور دیگر وارداتوں میں ان کے ممکنہ کردار کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed