پاکستان میں رواں سال پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا۔قومی ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کے مطابق پولیو کا نیا کیس خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں سے رپورٹ ہوا ہے، متاثرہ بچہ تحصیل میریان کی یونین کونسل نورڑ کا رہائشی ہے جبکہ رواں سال رپورٹ ہونے والے 4 میں سے 3 پولیوکیسزبنوں ڈویژن سے سامنے آئے ہیں۔حکام این ای او سی نے بتایا کہ سکیورٹی مسائل کے باعث بنوں ڈویژن میں بچوں تک مسلسل رسائی ممکن نہیں ہو رہی، یونین کونسل نورڑ میں پولیو ٹیمیں 2025 سے بچوں تک باقاعدگی سے نہیں پہنچ سکیں۔حکام کے مطابق ویکسین سے محروم بچوں کے باعث جنوبی خیبرپختونخوا میں پولیو وائرس کی گردش جاری ہے، ملک میں مجموعی طورپرپولیو وائرس منتقلی میں کمی آئی ہے تاہم جنوبی خیبر پختونخوا میں خطرہ برقرار ہے۔این ای او سی نے بتایا کہ پاکستان میں 2025 کے دوران پولیو کے 31 کیسز رپورٹ ہوئے تھے، ملک گیر انسداد پولیو مہم 21 سے 27 ستمبر تک جاری رہیگی، آئندہ مہم کے دوران تقریباً 3کروڑ 10 لاکھ بچوں کو انسداد پولیو قطرے پلائے جائیں گے، پولیو ویکسین محفوظ اور مثرہے اور دنیاکے195 ممالک میں استعمال کی جا چکی ہے۔







