27 ستمبر مارچ میں جے یو آئی اور اپوزیشن اتحاد بھی شامل ہوگا’ بیرسٹر گوہر

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی نے کہا ہے کہ 27 ستمبر کا پاکستان تحریک انصاف کا مارچ پرامن ہوگا اور یہ صرف انصاف مارچ ہو گا تمام اپوزیشن جماعتوں کو مارچ میں شرکت کی دعوت دی ہے اس میں نہ تو انتشار ہو گا اور نہ سرکاری وسائل استعمال ہونگے اسکا کہنا تھا کہ صوبے آزمائشی طور پر نہیں بننے چاہیئے صوبے کے حوالے سے جلد بازی سے کام نہیں لینا چاہئے ایسے اقدامات نہیں ہونا چاہئے جس سے وفاق کو نقصان پہنچے بانی پی ٹی آئی کے صحت کا مسئلہ ہے، چیف جسٹس سے درخواست کرتے ہیں کہ کیسز کو جلدی سماعت کے لئے مقرر کیا جائے۔پشاور ہائیکورٹ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے صوبوں کے حوالے سے جو بیان دیا اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ہماری کور کمیٹی اور پولیٹکل کمیٹی کا اجلاس بھی ہوا ہے،وزیراعلی پنجاب سے ہم نے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے الفاظ واپس لے لیں۔پاکستان کا بیانیہ یہ ہے دہشتگردی کے پیچھے ہندوستان اور را ہے ہم یہی کہتے ہیں کہ پاکستان کے دشمن کو سپورٹ نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ ذاتی اور سیاسی بیانات اپنی جگہ رکھیں، ملک کی امن و امان سب سے مقدم ہیں وزیراعلی خیبرپختونخوا کو سندھ میں سٹریٹ مومنٹ میں جوپزیرائی ملی ہیں اس سے ہمارا حوصلہ بڑھا ہے اس سے ثابت ہوتا ہے کہ عوام اب سٹیٹسکو سے جان چھڑانا چاہتے ہیں۔چیئرمین کا کہنا تھا کہ 27 ستمبر کو پرامن مارچ ہوگا یہ شوقیہ مارچ نہیں انتشار نہیں ہوگا، سرکاری وسائل استعمال نہیں ہونگے ہمارا لانگ مارچ پرامن ہوگا ہم ثابت کریں گے کہ ہم پرامن لوگ ہیں ہم توقع کرتے ہیں کہ مولانا فضل الرحمن اور تمام جوائنٹ اپوزیشن ہمارے ساتھ 27 ستمبر مارچ میں شامل ہوں۔عوام جمہوری طرز پر تبدیلی چاہتے ہیں جس میں تمام لوگوں کے حقوق محفوظ ہوں نئے الیکشن ہوں صلح حدیبیہ کی طرح صلح پاکستان ہونا چاہیئے،جس میں سب کے حقوق محفوظ ہوں، تمام سٹیک ہولڈرز اس میں شامل ہوں، اس میں عوام کے لئے ریلیف ہوں اور سیاسی استحکام ہوں ایسا پاکستان بنے گا تو ملک ترقی کرے گا لوگ خوشحال ہونگے۔ بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ عوام اب سیاسی تنا اور تقسیم سے بیزار ہوچکی ہے۔ صوبے آزمائشی طور پر نہیں بننا چاہیئے،امریکہ میں 150 سالوں سے 52 سٹیٹ ہیں، 5 گنا آبادی بڑی ہے، بھارت میں اتر پردیش میں 25 کروڑ ابادی ہیں پورے پاکستان کی ابادی سے زیادہ ہیں۔ خیبرپختونخوا میں حکومت بانی پی ٹی آئی کے اصولوں پر قائم ہے نرسنگ کالج کا جو واقعہ ہوا، طلبا پر پولیس تشدد ہوا، اس پر انتہائی افسوس ہوا ہے،نرسنگ کے جو سینئیر وائس پریزیڈنٹ ہے اس نے مجھ سے رابطہ کیا اسی ٹائم صوبائی وزیر مینا خان اور خلیق الرحمن سے رابطہ کیا تو انھوں نے بتایا کہ اس پر ایکشن لیا ہے،متعلقہ ایس ایچ او کو معطل کیا گیا ہے ہم یقین دلاتے ہیں جو بھی اپنے حقوق کے لئے آواز بلند کرے گے پرامن احتجاج کرے گے ان پر تشدد نہیں ہوگا،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed