نئے صوبوں کے قیام کا فیصلہ ریفرنڈم سے کیا جائے، بیرسٹر سیف

سابق مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے نئے صوبوں کے قیام کے معاملے پر عوامی ریفرنڈم کرانے کا مطالبہ کردیا۔اپنے بیان میں بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ موجودہ تناظر میں نئے صوبوں کا قیام ایک آئینی تقاضا بن چکا ہے، اس لیے اس معاملے پر ریفرنڈم کے ذریعے براہِ راست عوامی رائے معلوم کی جانی چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں اہم قومی اور عوامی معاملات پر ریفرنڈم کے ذریعے عوام کی رائے حاصل کی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو موجودہ مسائل سے نکالنے کے لیے نئے صوبوں کا قیام اور مضبوط بلدیاتی نظام ناگزیر ہے،موجودہ اسمبلیاں اپنی ساکھ کھو چکی ہیں اور ان کی کوئی وقعت باقی نہیں رہی۔بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے الزام عائد کیا کہ ملک کے سیاسی نظام پر چند خاندانوں کا قبضہ ہے اور یہی سیاسی خاندان پاکستان کو درپیش موجودہ مسائل کے ذمہ دار ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیاسی مافیا کے لیے صرف اپنے مفادات مقدم ہیں جبکہ عوام کے مسائل اور مشکلات کی انہیں کوئی فکر نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک طرف پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، جبکہ دوسری جانب 6ارب روپے کی بلٹ پروف گاڑیاںخریدی جا رہی ہیں۔بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے مطالبہ کیا کہ عوامی مسائل کے حل اور اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کے لیے نئے صوبوں کے قیام اور مضبوط بلدیاتی نظام پر سنجیدگی سے غور کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed