پاک افغان بارڈر کی بندش، مہنگائی اور سپلائی چین کی مشکلات کے باعث خیبر پختونخوا کی معیشت اور بالخصوص کاسمیٹکس انڈسٹری کو شدید چیلنجز کا سامنا ہے۔ ‘پرماننٹ کاسمیٹکس’ کے مالک خائستہ رحمان کے مطابق سوات کے بعد پشاور کے جلو زئی اکنامک زون میں نئے پروڈکشن یونٹ کا قیام مقامی صنعت کو مضبوط بنانے کی ایک کوشش ہے۔ انہوں نے تاکید کی ہے کہ حکومت صوبائی صنعتکاروں کو سہولیات فراہم کرے تاکہ درامدات پر انحصار کم ہو سکے۔ خائستہ رحمان نے صارفین کو بھی مشورہ دیا ہے کہ کاسمیٹکس مصنوعات خریدتے وقت خوبصورت پیکیجنگ کے بجائے انگریڈینٹ لسٹ اور مینوفیکچرر کی معلومات کو مدنظر رکھیں۔







