پشاور’2 خواتین سے گن پوائنٹ پر اجتماعی زیادتی’ چار ملزم گرفتار

عدنان بشیر خان

تھانہ رحمان بابا کی حدود گڑھی موسم خان میں خواتین سے مبینہ جنسی زیادتی کے افسوسناک واقعے پر پشاور پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 4ملزمان کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے ایک شہری کی دو بیویوں کو مبینہ طور پر زبردستی جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا، جبکہ ایک بچی کے ساتھ بھی زیادتی کی کوشش کی گئی۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی تفتیشی ٹیمیں تشکیل دیں۔پولیس کے مطابق مقدمہ 6 ستمبر 2026 کو صبح تقریبا 4 بجے مدعی کی مدعیت میں تھانہ رحمان بابا میں درج کیا گیا۔اعلی پولیس افسران کی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشنز پشاور اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن پشاور کی براہِ راست نگرانی میں ایس پی صدر ڈویژن کی سربراہی میں خصوصی ٹیموں نے تحقیقات شروع کیں۔ڈی ایس پی رحمان بابا، ایس ایچ او تھانہ رحمان بابا اور تفتیشی افسران پر مشتمل ٹیموں نے جدید سائنسی و تکنیکی بنیادوں پر مختلف پہلوں سے تفتیش کی اور دستیاب شواہد کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔پولیس کے مطابق ملزمان کی نشاندہی کے بعد چند گھنٹوں کے اندر کارروائی کرتے ہوئے چاروں مبینہ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے واردات میں مبینہ طور پر استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔خصوصی تفتیشی ٹیم نے جائے وقوعہ کا تفصیلی معائنہ کرکے اہم شواہد اکٹھے کیے، جنہیں مزید قانونی اور سائنسی تجزیے کے لیے محفوظ کر لیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی جامع اور شفاف تفتیش جاری ہے اور گرفتار ملزمان سے تفتیش، جائے وقوعہ سے حاصل شواہد اور دیگر دستیاب معلومات کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed