کرم آپریشن، اے ایس آئی سمیت2مغوی بازیاب، 4دہشت گرد ہلاک

سینٹرل کرم کے علاقے تڑلی میں پولیس اور سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں اور اغواکاروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مغوی پولیس اہلکار سمیت 2 افراد کو بازیاب کرالیا، جبکہ کارروائی میں 4دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق حساس معلومات کی بنیاد پر سینٹرل کرم کے علاقے تڑلی میں آپریشن کیا گیا، جس کے دوران اغوا کیے گئے پولیس اے ایس آئی محمدی خان کو بحفاظت بازیاب کرالیا گیا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران واجد نامی ایک مقامی شخص کو بھی بازیاب کرلیا گیا، جسے مبینہ طور پر اغوا کیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 4دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق حساس معلومات کی بنیاد پر کی گئی کارروائی کامیابی سے مکمل کی گئی، جبکہ علاقے میں مزید ممکنہ دہشتگردوں کی موجودگی کے پیش نظر سرچ اور کلیئرنس آپریشن بھی جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed