شبقدر میں خاتون نے سوتن کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی

شبقدر میں گھریلو تنازعہ پر ایک خاتون نے مبینہ طور پر اپنی سوتن پر کدال اور دیگر اوزاروں سے حملہ کرکے اسے قتل کردیا، بعد ازاں خود بھی کنویں میں چھلانگ لگا دی ۔پولیس کے مطابق دونوں سوتنیں الگ الگ گھروں میں رہائش پذیر تھیں۔ گھریلو تنازعہ کے دوران ایک خاتون نے مبینہ طور پر اپنی سوتن پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگئی۔پولیس کے مطابق سوتن کو قتل کرنے کے بعد مبینہ قاتل خاتون نے کنویں میں چھلانگ لگا دی، تقریبا 80فٹ گہرے کنویں میں گرنے سے وہ بھی جان کی بازی ہار گئی۔پولیس نے دونوں خواتین کی لاشیں ہسپتال منتقل کردیں، جبکہ واقعے کے محرکات اور دیگر حقائق جاننے کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed