دیر بالا’گاڑی دریامیں جاگری، ایک ہی گھر کے 3افراد جاں بحق

سندرول کے مقام پر فیلڈر گاڑی دریائے میں گرنے سے ایک ہی گھر کے 3افراد جاں بحق جبکہ تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون اور ایک بچی بھی شامل ہیں، جبکہ تین دیگر افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیے جانے کی اطلاع ہے۔متاثرہ خاندان کا تعلق بین پائین گائوں سے بتایا جا رہا ہے۔حادثے کے بعد مقامی افراد اور متعلقہ اداروں نے امدادی کارروائیاں شروع کردیں، جبکہ حادثے کی مزید وجوہات جاننے کے لیے معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed