بچی سے زیادتی و قتل ‘ ملزم کی سزائے موت برقرار

پشاور ہائیکورٹ نے مردان میں 7 سالہ معصوم بچی سے جنسی زیادتی کے بعد قتل کے مقدمے میں سزائے موت کے ملزم اختر حسین کی اپیل خارج کرتے ہوئے انسدادِ دہشت گردی/ماتحت عدالت کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔ جسٹس صاحبزادہ اسداللہ اور جسٹس انعام اللہ خان پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سماعت کی، جہاں متاثرہ بچی کے وکیل نعیم اللہ ایڈوکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ 2020 کے اس لرزہ خیز واقعے میں پوسٹ مارٹم اور ڈی این اے سمیت تمام شواہد سے جرم ثابت ہو چکا ہے۔ عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر ملزم کو کسی بھی قسم کی رعایت کا نااہل قرار دیتے ہوئے سزائے موت کا حکم بحال رکھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed