سوات میں 9سالہ بچی مبینہ زیادتی کے بعد قتل

اپر سوات کے علاقے مدین میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں 9سالہ بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث مبینہ ملزم نے بچی کو فائرنگ کرکے قتل کیا، تاہم واقعے کے تمام محرکات اور حقائق جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔مدین پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا ہے، جبکہ ملزم سے تفتیش کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور تفتیش کی روشنی میں مزید حقائق سامنے آنے کی توقع ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed