الحمرا ء میں گیارہواں فیض فیسٹیول آئندہ برس منعقد ہوگا

میاں انجم شہزاد
2027 کے موسمِ بہار میں الحمرا میں منعقد ہونے والے گیارہویں فیض فیسٹیول کے حوالے سے اہم امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، جس میں نامور اداکار عدیل ہاشمی بھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران اس امر پر گفتگو کی گئی کہ الحمرا میں گزشتہ دس فیض فیسٹیولز کی کامیابیاں ادب و ثقافت کے میدان میں اپنی ایک نمایاں شناخت قائم کر چکی ہیں۔ ان فیسٹیولز نے ادبی، فکری اور ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے اپنے انمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔گفتگو میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ فیض فیسٹیول 2027 کو عصرِ حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ بنایا جائے گا، جبکہ جدید دور کی ضروریات اور بدلتے ہوئے سماجی و فکری رجحانات کو بھی فیسٹیول کے پروگرام میں خصوصی اہمیت دی جائے گی۔ملاقات میں نوجوان نسل کی فکری و تعلیمی ضروریات، تخلیقی صلاحیتوں کے فروغ اور مثبت انسانی اقدار کو اجاگر کرنے پر بھی خصوصی توجہ دی گئی۔ اس حوالے سے شاعری، ادب، فکر اور ثقافت کے ذریعے نوجوانوں کو عصرِ حاضر کے اہم موضوعات سے روشناس کرانے کے لیے مثر پروگرامز ترتیب دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔محمد نواز گوندل نے کہا کہ الحمرا ادب، فن اور ثقافت کے فروغ کے لیے اپنی سرگرمیوں کو مزید مثر بنانے کے لیے کوشاں ہے، جبکہ فیض فیسٹیول جیسے بڑے ادبی پلیٹ فارم نوجوان نسل کو اپنی تہذیبی و ادبی اقدار سے جوڑنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔منیزہ ہاشمی نے فیض فیسٹیول کے تسلسل اور کامیاب انعقاد کے لیے الحمرا کے کردار کو سراہا اور 2027 کے فیسٹیول کو عصرِ حاضر کے تقاضوں کے مطابق مزید مثر اور بامقصد بنانے کے حوالے سے اپنی تجاویز پیش کیں۔ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ گیارہویں فیض فیسٹیول کو ادب، شاعری، فکر، ثقافت اور نوجوان نسل کے لیے ایک مثر اور بامعنی پلیٹ فارم کے طور پر پیش کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed