انٹرنیشنل فیڈریشن آف باڈی بلڈنگ اینڈ فٹنس (آئی بی ایف ایف)کے زیر اہتمام مسٹر یونیورس 2026 چیمپئن شپ میں پاکستان کے حمزہ راجہ نے اہم کامیابی حاصل کرلی۔سوئٹزرلینڈ میں منعقد ہونے والی مسٹر یونیورس 2026 چیمپئن شپ میں دنیا بھر سے 26 ممالک کے ایتھلیٹس نے شرکت کی، تاہم واپڈا سے تعلق رکھنے والے حمزہ راجہ نے مینز فزیک کیٹیگری میں سونے کا تمغہ جیتنے کے ساتھ چیمپئن شپ کا مجموعی ٹائٹل بھی اپنے نام کرلیا۔واپڈا ترجمان کے مطابق حمزہ راجہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آئی ایف بی بی پرو کارڈ بھی حاصل کر لیا۔ترجمان واپڈا کا کہنا ہے کہ حمزہ راجہ بین الاقوامی مقابلوں میں مجموعی ٹائٹل اور پرو کارڈ جیتنے والے پہلے پاکستانی ہیں، حمزہ راجہ کی کامیابی پاکستان کے لیے ایک اہم اعزاز ہے۔







