بلاول نے خوش آمدید کہا مگر راستے بند کر دئیے ، ہمیں کچے سے آنا پڑا،سہیل آفریدی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی قافلے کے ہمراہ کراچی پہنچ گئے جہاںٹول پلازہ پر استقبال کرنے والے کارکنوں سے خطاب کرتے ہو ئے انکا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے خوش آمدید کہا مگر ہمارے راستے بند کر دئیے گئے، ہمیں کچے سے آنا پڑا۔انہوں نے کہا کہ ان کا اپنے وزیراعلی پر حکم نہیں چلتا یا کسی اور کی حکومت ہے، کراچی ہمیشہ مظلوم رہا ہے، ہر کوئی کراچی کو کھاتا ہے، 2 خاندان پورے پاکستان پر مسلط ہیں۔تحریک انصاف کو کراچی میں شاہراہ قائدین پر جلسے کی تاحال اجازت نہ ملنے پر سہیل آفریدی کراچی ٹول پلازہ سے روانہ ہوگئے جس کے بعد سپر ہائی وے آنے اور جانے والے راستے کھول دئیے گئے اور ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہوگئی، یونیورسٹی روڈ اور دیگر راستے بھی بحال ہوگئے۔ قبل ازیں پی ٹی آئی کو کراچی میں شاہراہ قائدین پر جلسے کی اجازت نہ ملنے کی وجہ سے جلسہ منسوخ کر دیا گیا۔ ضلع شرقی کی انتظامیہ کی جانب سے شاہراہ قائدین اور مزارقائد کے اطراف جلسے پر پابندی برقرار رکھنے کا اعلان کیا گیا ۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھاہے کہ مزار قائد کے اطراف کسی قسم کے جلسے، جلوس یا ریلی کی اجازت نہیں، اجازت نہ ملنے کے باوجود اجتماع کیا گیا تو قانون کے مطابق کارروائی ہو گی۔انہوں نے کہاکہ مزار قائد کے تقدس کے قانون کے تحت مزار کے احاطے میں جلسہ، مظاہرہ، جلوس ممنوع ہے۔اس حوالے سے کراچی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف سے رابطہ کیا اور پی ٹی آئی قیادت کو شاہراہ قائدین جانے کیلئے روٹ تبدیل کرنے کی ہدایت کی۔ٹریفک پولیس کے مطابق نیو ایم اے جناح روڈ اور کوریڈور تھری ٹریفک کیلئے بند ہے، ایم اے جناح روڈ کے دونوں سڑکیں بھی ، گرومندر سے نمائش چورنگی جانے والی سڑک ، سیون ڈے ہاسپٹل سے نمائش چورنگی جانے والی سڑک ٹریفک کے لئے بند ہے۔واضح رہے کہ وزیراعلی خیبرپختونخواسہیل آفریدی کراچی پہنچ گئے ، وہ حلیم عادل شیخ کے ہمراہ کراچی پہنچے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed