سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں کمی ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ کے زیر اثر مقامی صرافہ بازاروں میں بھی آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 400 روپے کی کمی واقع ہوئی، جس کے نتیجے میں نئی قیمت 4لاکھ 63 ہزار 136 روپے فی تولہ کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح  مقامی سطح پر فی 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 58 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 97 ہزار 64 روپے  ہو گئی ہے۔

سونے کی قیمتوں کے ساتھ ہی مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت 39 روپے کی کمی سے 7ہزار 59 روپے  اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 34 روپے کی کمی سے 6ہزار 51 روپے کی سطح پر آگئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed