ضلعی عدلیہ شانگلہ میں فرسٹ ایڈ اور فائر فائٹنگ کی تربیتی مشق

پشاور ہائیکورٹ کی ہدایات پر ضلعی عدلیہ شانگلہ کے عملے کے لیے ریسکیو 1122 کے تعاون سے فرسٹ ایڈ اور فائر فائٹنگ کا جامع تربیتی سیشن منعقد کیا گیا۔ تربیتی سیشن کا مقصد ناگہانی صورتحال اور آتشزدگی جیسے واقعات سے نمٹنے کے لیے عدالتی عملے کی صلاحیتوں کو بہتر بنانا تھا۔ پمز ہسپتال اسلام آباد میں حالیہ آتشزدگی کے سانحے کے تناظر میں ہنگامی تیاری کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔ سینئر سول جج شانگلہ سید اجلال حسین کے اہم کردار اور ریسکیو حکام کے تعاون سے منعقدہ اس تربیت کے سلسلے کو آئندہ بھی مرحلہ وار جاری رکھا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed