باجوڑ کا سپوت رضوان اللہ پاکستان انڈر 19کرکٹ ٹیم میں شامل

باجوڑ سے تعلق رکھنے والے نوجوان کرکٹر رضوان اللہ پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے ہمراہ انگلینڈ روانہ ہوگئے ہیں۔ قومی انڈر 19 ٹیم انگلینڈ کے دورے کے دوران ایک چار روزہ یوتھ ٹیسٹ اور چار یوتھ ون ڈے میچز کھیلے گی، جن کا سلسلہ 2 سے 16 ستمبر تک جاری رہے گا۔رضوان اللہ کی قومی انڈر 19 ٹیم میں شمولیت پر باجوڑ کے کھیلوں سے وابستہ حلقوں اور کرکٹ شائقین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے علاقے کے لیے اعزاز قرار دیا ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ رضوان اللہ انگلینڈ کے دورے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرکے پاکستان اور باجوڑ کا نام روشن کریں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed