لارڈز ٹیسٹ شکست، رضوان، امام کو پاکستان بھیجنے کا فیصلہ

لارڈز ٹیسٹ کے چوتھے دن انگلینڈ کے ہاتھوں 194 رنز کی شکست اور تین ٹیسٹ پر مشتمل سیریز میں شکست کے بعد لندن میں پاکستان ٹیم مینجمنٹ کی ہنگامی بنیادوں پر میٹنگ منعقد ہوئی جس کے بعد پاکستان کرکٹ میں ایک مرتبہ پھر بڑے فیصلوں کی بازگشت ہے۔وکٹ کیپر محمد رضوان جو لیڈز ٹیسٹ کے بعد لارڈز ٹیسٹ میں بھی غیر ذمہ دارانہ انداز میں اپنی وکٹ گنوا کر پویلین لوٹے، ان کیساتھ بورڈ نے اوپنر امام الحق کو ہنگامی بنیادوں پر پاکستان روانہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،برمنگھم میں 9 ستمبر سے شروع ہونیوالے تیسرے ٹیسٹ سے قبل ٹیسٹ اسکواڈ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed