لیوی کی صورت میں عوام سے بھتہ لیا جارہا ہے، حافظ نعیم

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہاہے اگر کسی نے ہمیں دھرنے سے اٹھانے کی کوشش کی تو وہ اپنا شوق پورا کرلے،تمام سیاسی جماعتوں کو دھرنے میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں،بھتہ ٹیکس لیوی کی صورت میں غریبوں سے لیا جا رہا ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ دھرنوں اور احتجاج کی صورت میں تاریخی جدوجہد پورے ملک میں شروع ہو گئی ہے، سیکڑوں مقامات پر دھرنے سے بیداری و شعور پیدا ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں فرق آنے کے باوجود پیٹرول سستا نہیں کیا جا رہا، یہ عوام کی نمائندہ حکومت نہیں بلکہ فارم 47 والے ہیں، بھتہٹیکس لیوی کی صورت میں غریبوں سے لیا جا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کے اپنے اخراجات ایک ٹریلین روپے تک پہنچ گئے ہیں جبکہ ملک میں لوڈ شیڈنگ عروج پر ہے، سرکاری گاڑی 1300 سی سی سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ہم لاہور میں طویل دھرنے بھی دے سکتے ہیں، تمام سیاسی جماعتوں کو دھرنے میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں، اگر کسی نے ہمیں دھرنے سے اٹھانے کی کوشش کی تو اپنا شوق پورا کر لے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed