تجاوزات خاتمے، سرکاری اراضی کے تحفظ کیلئے پی ڈی اے کی کارروائیاں جاری

ڈائریکٹر جنرل پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی خصوصی ہدایات پر ڈائریکٹر ویجیلنس اینڈ سکیورٹی انجینئر محمد سہیل فیروز کی نگرانی میں ویجیلنس ٹیموں کو متحرک رکھتے ہوئے شہر بھر میں تجاوزات کے خاتمے، سرکاری اراضی کے تحفظ اور پشاور ری وائیٹلائزیشن پلان کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کی راہ میں حائل رکاوٹوں کے خاتمے کے لیے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔پی ڈی اے کی ویجیلنس ٹیمیں مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے سرکاری اراضی کو واگزار کرانے اور شہری علاقوں کو منظم بنانے کے لیے مثر اقدامات کر رہی ہیں۔
مختلف علاقوں میں جاری کارروائیوں پر شہریوں نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پی ڈی اے کی کاوشوں کو سراہا اور تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں مستقبل میں بھی جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔پی ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ پشاور کو تجاوزات سے پاک، منظم، خوبصورت اور شہریوں کے لیے بہتر شہر بنانے کے لیے اداروں کے ساتھ ساتھ عوام کا تعاون بھی ناگزیر ہے۔ شہری تجاوزات کی نشاندہی اور سرکاری اراضی کے تحفظ میں پی ڈی اے کا ساتھ دیں تاکہ شہر کی خوبصورتی اور ترقیاتی منصوبوں کو مئوثر انداز میں آگے بڑھایا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed