موجودہ نظام کے بائیکاٹ پر غور کرنا پڑے گا’ ایمل ولی خان

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان نے سینٹ اجلاس میں موجودہ سیاسی و حکومتی نظام، معاشی پالیسیوں، ایوارڈز کی تقسیم اور نئے صوبوں کے معاملے پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔سینیٹر ایمل ولی خان نے کہا کہ موجودہ نظام نے جمہوریت کو مردہ کر کے اس کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی ہے، ان کا کہنا تھا کہ جو وزیر حکومت میں بیٹھ کر نظام کو ناکام قرار دیتا ہے، اسے میدان میں آکر بتانا چاہیے کہ نظام کیوں ناکام ہے۔ایمل ولی خان نے کہا کہ صرف عوام پر گولیاں چلانے اور ووٹ لینے کے بجائے قوموں کی ترقی کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت میں بیٹھ کر نظام کی ناکامی کی بات کرنے والوں کی اپنی ذمہ داری بھی واضح ہونی چاہیے، جبکہ موجودہ سیاسی طریقہ کار اسی طرح جاری رہا تو ان کی جماعت کو بھی اس کے بائیکاٹ پر غور کرنا پڑے گا۔اے این پی رہنما نے کہا کہ آئینی عہدے صرف پروٹوکول حاصل کرنے کے لیے نہیں بلکہ ذمہ داری ادا کرنے اور حکومت میں مثر شراکت داری کے لیے ہوتے ہیں۔ان کے مطابق اگر آئینی عہدوں کو صرف پروٹوکول تک محدود رکھا گیا تو عوام ان عہدوں کی ضرورت پر سوال اٹھائیں گے اور جمہوریت پر اعتماد مزید متاثر ہوگا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed